تازہ ترین
پاکستان کسی کی بھی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، عمران خان

پاکستان کسی کی بھی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا، عمران خان

راولپنڈی: (06 ستمبر 2018) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔

یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا اور ہماری خارجہ پالیسی بھی پاکستان کی بہتری کیلئے ہوگی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے خلاف تھا لیکن جس طرح سے پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، دنیا میں کسی بھی فوج نے اس طرح کی کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک ادارہ ہے جو کام کر رہا ہے۔ فوج ایسا ادارہ ہے جہاں میرٹ کا نظام ہے، ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرکٹ نہ کھیلتا تو آج ایک ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔

زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں، آمی چیف

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں۔ 6 ستمبر 1965ء ہماری تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ اس دن افواج پاکستان نے ایک مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا اور معاشی مشکلات کے باوجود ایٹمی پروگرام مکمل کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، رینجرز، فرنٹیئر کور اور پولیس کے جوان نے قربانیاں دی ہیں۔ زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا نے دفاع وطن کی خاطر اپنا آج قربان کیا، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اس جنگ کے ساتھ ساتھ ہماری دوسری جنگ غربت کے خلاف جاری ہے۔ جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قوم پہلے سے بھی پرعزم  ہے۔ ہم کسی مشکل سے گھبرانے والے نہیں، اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کر لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں۔

یہ بھی پڑھیے

زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں، آرمی چیف

یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top