تازہ ترین
کرپشن کے خلاف پالیسی پر گامزن رہیں گے، چیئرمین نیب

کرپشن کے خلاف پالیسی پر گامزن رہیں گے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کرپشن کے خلاف پالیسی پر گامزن رہے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں  بتایا گیا کہ 179 میگا کرپشن کے مقدمات میں سے 105 کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ 15 مقدمات انکوائری اور19 انویسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران نیب نے 503 افراد کو گرفتار کیا۔ نیب نے 440 کے خلاف کرپشن ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے۔ جبکہ ایک ہزار 206 بدعنوانی کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 900 ارب ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ قانون کے مطابق کرپشن کے ریفرنس احتساب عدالتوں میں ہیں۔ نیب کرپشن کے خلاف پالیسی پر گامزن رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین نیب اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی سے ملنے پر رضامند ہوگئے

شہباز شریف کے خلاف ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top