تازہ ترین
کرپشن کی لعنت کے موضوع پر نیب کے تحت ڈرامہ پیش کیا گیا

کرپشن کی لعنت کے موضوع پر نیب کے تحت ڈرامہ پیش کیا گیا

لاہور (22 نومبر 2017) لاہور میں کرپشن کی لعنت سے نجات کے لیے قومی احتساب بیورو کے زیر اہتمام خصوصی ڈرامہ پیش کیا گیا۔ مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات نے بدعنوانی، بدنامی اور ذلت کے موضوعات پر ڈرامے پیش کیے۔

الحمرا آرٹس کونسل میں نیب کے زیر اہتمام، بدنامی اور دیگر معاشرتی برائیوں کے موضوعات پر ڈرامے پیش کیے گئے جس میں لاہور کے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے کرپشن سمیت دیگر برائیوں کے باعث معاشرے پر پڑنے والے منفی اثرات کو اجاگر کیا۔

طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ ایسے مقابلوں سے معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے

محکمہ اطلاعات کرپشن:سابق سیکریٹری ،ڈپٹی ڈائریکٹرکی درخواست ضمانت مسترد

کرپشن کے علاوہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں، فواد چودھری

Comments are closed.

Scroll To Top