تازہ ترین
کرنسی اسمگلنگ اور ہنڈی کے کاروبار کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

کرنسی اسمگلنگ اور ہنڈی کے کاروبار کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (16 اکتوبر 2018) وفاقی حکومت نے غیرملکی کرنسی کی اسمگلنگ، حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف، کسٹم اور کوسٹ گارڈ سمیت دیگر اداروں کو اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا ٹاسک دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کو کنٹرول کرنے کیلئے امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے کرنسی اسمگلرز کے خلاف ملک گیر کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی، فضائی اور سمندری راستوں سے ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف، کوسٹ گارڈ اور بارڈرز پر خدمات دینے والے دیگر اداروں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کسی صورت بھی نرم رویہ نہیں برتا جائے گا۔ حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کو بھی فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور اس تمام آپریشن کی نگرانی وفاقی وزارت داخلہ کرے گی۔

تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹس وزارت داخلہ کو ارسال کریں گے اور وزارت داخلہ یہ رپورٹس وزیراعظم عمران خان کو بجھوائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ماڈل ایان علی کا نام کرنسی اسمگلنگ کے بعد جعلی اکاؤنٹس میں بھی سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کی اسمگلنگ کیس میں عبوری ضمانت منظور

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top