تازہ ترین
کرم ایجنسی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

کرم ایجنسی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

کرم ایجنسی: (14 جولائی 2017) فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے کرم ایجنسی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کرم ایجنسی جانے کے خواہشمند صحافیوں کا داخلہ این او سی سے مشروط کردیا گیا ہے، کرم ایجنسی کے لئے پیشگی اجازت نامہ ڈائریکٹر اطلاعات فاٹا کے دفتر سے جاری کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر میڈیا فاٹا عبدالسلام وزیر کے مطابق صحافیوں پر پابندی پولیٹکل ایجنٹ کرم ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے لیٹر کی پیروی میں عائد کی گئی ہے۔

عبدالسلام وزیر کے مطابق کرم ایجنسی میں بغیر این او سی کے میڈیا پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عائد کی گئی ہے، مخصوص حالات کے تناظر میں مخصوص وقت تک کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے، کرم ایجنسی میں میڈیا اور میڈیکل ریپ کی روپ میں غیر معروف افراد کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ این او او سی کے اجراء کے بعد میڈیا نمائندوں کو سیکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائینگی، وضع شدہ طریقہ کار کے تحت کرم ایجنسی جانے والے صحافیوں کے لئے رہائش کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ عبدالسلام وزیر کا مزید کہنا تھا کہ این اوسی کے حصول کے لئے فاٹا سیکرٹریٹ میں شناختی کارڈ کو لازمی قراردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

حکومت نے رواج بل پر فاٹا ارکان سے حتمی تجاویز مانگ لیں

آصف زرداری کا حقوق فاٹا تحریک کی حمایت کا اعلان

Comments are closed.

Scroll To Top