تازہ ترین
کراچی: گلستان جوہر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

کراچی: گلستان جوہر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

کراچی:(09 دسمبر 2018) گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کی محفل میلاد میں ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سب انسپکٹر جاوید اختر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوزایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

گذشتہ شب گلستان جوہر میں محفل میلاد پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ 12 بجکردس منٹ پربشیر نامی شہری نے دھماکے کی اطلاع دی۔ دھماکا ہوتے ہی علاقےمیں بھگڈرمچ گئی اورخوف وہراس پھیل گیا۔ بم عوام الناس کونقصان پہنچانے کیلئے سروس روڈ پرقنات کےساتھ رکھا ہواتھا۔

درج ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوعہ سے پلاسٹک کےٹکڑے اور بارودی مواد پھٹنے کے شواہد ملے ہیں۔ دھماکا آئی ای ڈی کےذریعے کیا گیا جس میں 300 گروم بارودی مواداستعمال ہوا۔دھماکے میں مجموعی طور پر10 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی دارالصحت اسپتال گلستان جوہر منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بد تمیزی کیس: وزیرسیاحت گلگت بلتستان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ایف آئی اے اہلکار پر تشدد: عمران خان کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج

Comments are closed.

Scroll To Top