تازہ ترین
کراچی: گتہ فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی: گتہ فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی: (11 جنوری2018) کراچی کے علا قے ناظم آباد میں گتہ فیکٹری میں آگ لگنے سے مشینری اور بڑی پیمانے پر رکھا گتہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر چار میں فائر بریگیڈ آفس کے عقب میں واقع گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کی مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہو گیا۔علی الصبح اطلاع ملنے پر سات فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔فائر آفیسر عارف منصوری کے مطابق رہائشی علاقے میں قائم فیکٹری میں آگ بجھانے کیلئے کوئی انتظام نہیں تھا۔جبکہ پانی کی کمی کے باعث فائر فائٹرز کو امدادی کارروائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

:یہ بھی پڑھئیے

ملتان: انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سرجری وارڈ میں آگ لگ گئی

لاہور: گیس ہیٹر سے گھر میں آتشزدگی، تین سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق

 

Comments are closed.

Scroll To Top