تازہ ترین
کراچی: کے ڈی اے آپریشن ناکام ،دو افراد زخمی

کراچی: کے ڈی اے آپریشن ناکام ،دو افراد زخمی

کراچی: (12 جنوری 2018) کراچی،سرجانی ٹاون میں کے ڈی اے آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی جس میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی ڈیولپمنٹ آتھارٹی نے سرجانی کے سیکٹر آٹھ میں انڈسٹریل پلاٹس واگزار کرانے کے آپریشن شروع کیا تو علاقہ مکین بھی میدان میں آگئے۔مظاہرین کی مزاحمت اور احتجاج کے باعث علاقہ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔علاقہ مکینوں کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر پتھراوکیا۔فائرنگ کے نتیجے مین گولی لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئےمظاہرین نے احتجاج کے دوران سرجانی جانے والے دونوں راستے بند کردیئے،جسے بعد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے کلیئر کرادیا۔علاقہ مکینوں کی مزاحمت کے باعث کے ڈی اے افسران آپریشن چھوڑ کر واپس چلے گئے۔کے ڈی اے افسران کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا نے سینکڑوں گھر اور دیگر تعمیرات کرکے زمین کوڑیوں کے مول چائنہ کٹنگ کرکے فروخت کی ہے۔ قبضہ کی گئی زمین کو ہر صورت واگزارکرایا جائیگا۔

:یہ بھی پڑھئیے

امریکی ایوان نمانئدگان میں متنازع جاسوسی بل کی منظوری

گوجرانوالہ: بورڈ آفس کو بم سے اڑانے کی دھمکی

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top