تازہ ترین
کراچی: کے فور کا ڈیزائن 21 بار تبدیل ہوا، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی: کے فور کا ڈیزائن 21 بار تبدیل ہوا، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی:(09 دسمبر 2018) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کے فور کا ڈیزائن 21 بار تبدیل ہوا۔ دیکھا جائے گا کہ کے فور پراجیکٹ 25 سے 125 ارب پر کیسے پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں پانی کے بڑے منصوبے سے متعلق کہا ہے کہ کے فور کا ڈیزائن اکیس بار تبدیل کیا گیا اور اس منصوبے کی لاگت 25 سے 125 روپے تک پہنچی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے لنچ بھی کیا اور تمام امور پر بات ہوئی۔ 26 نومبر کو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا کہ کے فور کو سندھ اور وفاقی حکومتیں مل کر مکمل کریں گی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں کوئی کھینچا تانی نہیں، وزیرِ اعظم کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے لنچ بھی کیا اور تمام امور پر بات ہوئی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا کراچی آنے کا مقصد بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا تھا، تاجر برادری نے وزیرِ اعظم کو اپنی اپنی تجاویز پیش کی ہیں۔

اس موقع پر پورٹ قاسم ورکرز کے شدید احتجاج پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے، ان کو تنخواہ نہیں ملی تھی، اب اکتوبر تک کی تنخواہ مل چکی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے ماہی گیروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔علی زیدی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ساہیوال کول پلانٹ کی لیبر کے تمام مطالبات مانے ہیں، پی ٹی آئی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہی آئی ہے۔ لیبر کسی کی باتوں میں نہ آئیں، ان کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ احتجاج کرنے والے مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ڈوک لیبر بورڈ بنا کر دیا جائے، ڈوک لیبر بورڈ ماضی میں کوئی نہ بنا کر دے سکا تو ہم کیسے بنا سکتے ہیں۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ماہی گیروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ کراچی پیکج کا اعلان ہوگا مگر پہلے اس کی مکمل جانچ کرنا پڑے گی، خوشی کی بات ہے وزیرِ اعظم کی کراچی پر خاص توجہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے آج ایم پی ایز اور ایم این ایز کو گائیڈ لائنز بھی دے دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: گلستان جوہر دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا

نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو طلب کرلیا

Comments are closed.

Scroll To Top