تازہ ترین
کراچی کے سب سے بڑے ضلع میں سیاسی معرکے کی گونج

کراچی کے سب سے بڑے ضلع میں سیاسی معرکے کی گونج

کراچی: (03 جولائی 2018) شہر قائد سب سے بڑے ضلع میں سب سے بڑے سیاسی معرکے کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔

کراچی کا ضلع وسطی صرف شہر قائد کا ہی نہیں بلکہ سندھ کا بھی سب سے بڑا ضلع تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ اس ضلع کی آبادی اور اس کا رقبہ ہے۔ ضلع وسطی 69 اسکوائر فٹ کے رقبے پر واقع ہے، جبکہ اس ضلع کی آبادی 29 لاکھ 71 ہزار 626 افراد پر مشتمل ہے۔

اس ضلع کی اہمیت اس ضلع کے پڑھے لکھے ووٹرز کی تعداد کی بنا پر حاصل ہے جو 8 لاکھ سے زائد ووٹرز پر مشتمل ہے۔صحت کی سہولیات کے حوالے سے بھی یہ ضلع خود کفیل ہے۔ یہاں تقریباً 36 سرکاری اور غیر سرکاری اسپتال اس ضلع کی عوام کو معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

اگر اس حلقے میں سب سے زیادہ خواندگی کی شرح ہے جس کی وجہ یہاں کل ایک ہزار 352 پرائمری، سیکنڈری، ہائیر سیکنڈری، ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور ڈگری کالجز ہیں۔

اس ضلع سے 4 قومی اسمبلی، جبکہ 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ایوان کا حصہ بنتی ہیں۔ٹمبر مارکیٹ، سہراب گوٹھ، انچولی، یوسف پلازہ، واٹر پمپ، عزیزآباد، حسین آباد، لیاقت آباد اور ناگن چورنگی جیسے مشہور 37 علاقے اس ضلع کا حصہ ہیں۔

ان ہی علاقوں کی آبادی کی بناء پر اس علاقے میں سیاسی گہما گہمی سب سے زیادہ عروج پر ہوتی ہے۔ یہی وجوہات ہیں کہ آنے والے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی بڑی شخصیات اس علاقے سے حصہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم کا الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

سپریم کورٹ نے الیکشن کمشین کے تیار کردہ حلف نامے کی منظوری دے دی

Comments are closed.

Scroll To Top