تازہ ترین
کراچی کےلیے خوشخبری:ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکراچی میں ہوگی

کراچی کےلیے خوشخبری:ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکراچی میں ہوگی

دبئی(12مارچ،2018)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کراچی کے عوام کوبڑی خوش خبری سنادی۔پی ایس ایل فائنل کے بعد ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کراچی میں ہوگی۔

دبئی میں پریس کانفرنس میں پی سی بی سربراہ نجم سیٹھی نے بتایاکیریبیئن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کراچی میں کھیلنے کو تیارہے۔

کرکٹ بورڈ کے سربراہ کاکہناتھا کہ میچزیکم ،2 اور4اپریل کونیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایاکہ کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔جس کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی قذافی اسٹیڈیم کے بجائے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔یہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب بہت اہم اوربڑا قدم ہے۔

دوہزارنومیں سری لنکا ٹیم پردہشت گردوں کے حملے کے بعد کراچی پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ دوہزارسولہ میں زمبابوے سے مختصرسیریز اور دوہزارسترہ میں ورلڈالیون اور پھر سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے گئے۔

چیئرمین پی سی بی کاکہنا ہے کہ سیریز سے زیادہ مالی فوائد نہیں ہوں گے۔ہمارا مقصد پیسہ کمانانہیں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔جس کے لئے پی سی بی کوسندھ حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ایس ایل میں آج آرام کادن

انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو سپر اوور میں شکست دیدی

Comments are closed.

Scroll To Top