تازہ ترین
کراچی کی زمینوں میں جعلسازی، قومی خزانے میں 8 ارب کی خوردبرد کا انکشاف

کراچی کی زمینوں میں جعلسازی، قومی خزانے میں 8 ارب کی خوردبرد کا انکشاف

کراچی: (27 نومبر 2017، وحید راجپر) زمینوں میں جعلسازی کے باعث سرکاری خزانے میں 8 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کی زمینوں میں جعلسازی کے باعث سرکاری خزانے میں 8 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری کے مطابق اویکیو ٹرسٹ پراپرٹی کی 2 ہزار ایکڑ زمین جعلسازی سے بااثر بلڈرز کو بھاری رشوت کے عوض الاٹ کی گئی۔ زمین کو پہلے نان اویکیو پراپرٹی قرار دیا گیا، بعد ازاں تمام کی تمام زمین فراڈ کے ذریعے فروخت کردی گئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

زمینون کے میگا اسکینڈل میں 7 سیکریٹریز، 5 کمشنرز اور 14 ڈپٹی کمشنرز سمیت 32 سے زائد اعلیٰ افسران جعلسازی کیس کی گرفت میں آئیں گے۔ اینٹی کرپشن نے میگا لینڈ اسکینڈل کی مزید انکوائری اور گرفتاریاں کرنے کیلئے اجازت مانگ لی ہے۔

دو ہزار ایکڑ زمینوں پر کیے گئے فراڈ کی رپورٹ چیف سیکریٹری کو ارسال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر: ڈیڑھ کروڑ روپے کی سرکاری عمارت 25 لاکھ روپے میں فروخت

لاڑکانہ: موبائلز کے سیریل نمبر تبدیل کرکے فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top