تازہ ترین
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دیدی

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دیدی

دبئی (23 فروری 2018) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد 19 رنز سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 149 رنز بنائے۔ خرم منظور اور جے ایل ڈینی بیٹنگ کرنے آئے۔ کراچی کنگز کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب جے ایل ڈینی 14 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ 57 کے مجموعی اسکور پر گری جب بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ سیٹ بلے باز خرم منظور کی گری جو 83 کے مجموعی اسکور پر 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چوتھی وکٹ انگرام کی گری جنہوں نے 21 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

پانچویں وکٹ روی بوپارہ کی گری جو 132 کے مجموعی اسکور پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بلے باز عماد وسیم تھے جو صرف 2 رنز ہی بناسکے۔ ساتویں وکٹ شاہد آفریدی کی گری جو 4 رنز بناکر شین واٹسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

جس کے بعد 20 ویں اوور میں ہی محمد عرفان اور محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے۔ یوں کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز میں 149 رنز ہی بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے شین واٹسن نے 3 جبکہ انور علی اور جے سی آرچر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے دوران شاہد آفریدی نے عمر امین کا انتہائی مشکل کیچ پکڑ کر شائقین کو حیران کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر امین نے گیند کو باؤنڈری پار پھینکنے کے لئے شاٹ کھیلا اور وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے لیکن باونڈری کے قریب موجود تھے شاہد آفریدی۔

شاہد آفریدی ’سپر مین ‘بن گئے ، ایسا ناممکن کیچ پکڑ لیا کہ ویڈیو دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ،ہر طرف دھوم مچ گئی

شاہد آفریدی نے ہاتھ بڑھا کر بھاگتے ہوئے باونڈری کے اندر سے گیند کو پکڑا اور فوری ہوا میں باہر کی طرف اچھالا اور دوڑ کر باونڈری سے باہر آئے اور دوبارہ گیند کو اپنی گرفت میں لے لیا۔

ایمپائرز نے آوٹ دینے کا فیصلہ تھرڈ ایمپائر کو سونپ دیا اور پھر پورے ’سین‘ کو دوبارہ دیکھا گیا لیکن کوئٹہ گلیڈیٹرز کا کھلاڑی بچ نہ پایا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل خوش آئند ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈ،ماہرہ خان بہترین اداکارہ قرار

Comments are closed.

Scroll To Top