تازہ ترین
کراچی: پی آئی بی پولیس کی کارروائی 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی: پی آئی بی پولیس کی کارروائی 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی:(12 مارچ 2018) پولیس کا ایکشن پی آئی بی کے مختلف علاقوں میں کامبنگ آپریشن کے دوران 26مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ فرنٹیر کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران 60سالہ علی خان موت کی بھینٹ چڑھ گیا۔

پی آئی بی پولیس نے مختلف علاقوں میں کامبنگ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا ۔ پولیس کے مطابق کامبنگ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان بر آمد ہوا۔ آپریشن میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت نعمان،محسن ،شہزاد،ذیشان ،بلاول اور فاہد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اورنگی ٹاون کی فرنٹیر کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران 60سالہ علی خان جاں بحق ہوگیا ۔ جاں بحق ہونے والے شخص کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ،ڈاکٹرز کے مطابق ایم ایل او رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوگا کے موت کی وجہ کیا ہے ،مگر اہلخانہ کا کہنا ہے علی خان کو دل کا دورہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چکوال سے مبینہ دہشت گرد گرفتار

ڈاکٹر عاصمہ رانی قتل کیس کا مرکزی ملزم مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top