تازہ ترین
کراچی: پریس کلب پر پورٹ قاسم کے ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون میں داخلے کی کوشش

کراچی: پریس کلب پر پورٹ قاسم کے ملازمین کا احتجاج، ریڈ زون میں داخلے کی کوشش

کراچی:(09 دسمبر 2018) پریس کلب کے باہر بیٹھے پورٹ قاسم کے ملازمین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں موجود ہیں اور پریس کلب کے باہر بیٹھے مظاہرین نے وہاں جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔پولیس نے فوارہ چوک کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے گورنر ہاؤس کی جانب جانے والے راستے کو سیل کردیا اور اس طرح بڑھنے والے پورٹ قاسم کے احتجاجی ملازمین واٹر کینن کا استعمال کیا۔پولیس نے مظاہرین کو واپس پیچھے کی جانب دھکیلتے ہوئے پوزیشنیں سنبھال لیں، اہلکاروں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس کے دونوں دروازوں کے باہر اور فوارہ چوک کے اطراف موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بحریہ ٹاؤن کے ملازمین اور پراپرٹی ڈیلرز کا احتجاج ختم

شہریوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹائر جلا کر چوک کچہری بلاک

Comments are closed.

Scroll To Top