تازہ ترین
کراچی: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی ملاقات

کراچی: وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد کی ملاقات

کراچی:(09 دسمبر 2018) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وزیراعظم کو اسٹاک بروکرز اور مارکیٹ کے حوالے سے امور سے متعلق آگاہ کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ماضی کے برعکس مختلف سوچ لے کر آئی ہے۔ ہم کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس دوران وفد نے مالی استحکام اور اچھی کارکردگی پر حکومت کی تعریف بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

اب ہم کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، وزیراعظم عمران خان

Comments are closed.

Scroll To Top