تازہ ترین
کراچی: نیشنل بینک کے سابق صدر سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: نیشنل بینک کے سابق صدر سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی: (18 ستمبر 2018) احتساب عدالت نے نیشنل بینک کے سابق صدر آصف بروہی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں 40 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیشنل بینک کے سابق صدر آصف بروہی سمیت 6ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے، جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

نیب کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ ملزمان نے نیشنل بینک سمیت 63 مالیاتی اداروں کو 40 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیشنل بینک کو ڈیجیٹل بینکاری کی راہ پرگامزن کرنے کا اعلان

طارق جمالی نیشنل بینک کے نئے صدر تعینات

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top