تازہ ترین
کراچی: نیب کی اہم کارروائی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز گرفتار

کراچی: نیب کی اہم کارروائی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز گرفتار

کراچی:(14 نومبر 2018) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹرز پر 12 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو سندھ نے ایک اور اہم کارروائی کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید مظہر علی شاہ اور پرویز اختر خان کو 12 کروڑ روپے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو کریم آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

نیب حکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: سی سی پی او آفس کے باہر ڈکیتی کی بڑی واردات

ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top