تازہ ترین
کراچی: نیب نے رضا عباس اور ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچا کو گرفتار کر لیا

کراچی: نیب نے رضا عباس اور ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچا کو گرفتار کر لیا

کراچی: ( 14 جون 2018) کراچی میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر ناصر عباس کے برادر نسبتی رضا عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری گلستان جوہر بلاک چھ میں ہونیوالی بے قاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کی گئی۔

کراچی میں نیب کی بڑی کارروائی دو دن پہلے ضمانت پانے والے کرپشن چارجز میں گرفتار سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس رہائی پاتے ہی ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں آگئے۔ نیب نے کاروائی کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر کے برادر نسبتی رضاعباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ جاوید عرف کنچاکو بھی گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی گرفتاری حالیہ دنوں میں دائر کردہ کرپشن ریفرنس پرکی گئی۔ گرفتارملزمان پرگلستان جوہر بلاک 6 میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت بےقاعدگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق کرپشن ریفرنس میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نوید اظہار بھی مطلوب ہیں جس کی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں آجائیگی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار

راولپنڈی: فائرنگ کے واقعہ میں ٹریفک وارڈن اورراہگیرجاں بحق ہوگئے

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top