تازہ ترین
کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم

ویب ڈیسک:(18 مئی 2018) کراچی میں گرمی کی شدت میں دب بدن اضافہ ہورہا ہے، گرم موسم کے پیش نظر محکمہ صحت نے اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈ قائم کردئیے ہیں۔

کراچی میں گرمی کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔

ماہرین طب کے مطابق غیر ضروری طور پر پسینے آنا، گھبراہٹ اور چہرے کا سرخ ہونا محسوس ہو تو یہ ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں جس کا علاج صرف پانی کا استعمال اور سایہ دار جگہ میں رہنا ہے۔ماہرین طب کے مطابق سحر و افطار میں پانی کا استعمال زیادہ رکھنا چاہیے ،تلی ہوئی اور روغنی اشیاء سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کے اعلامیے کے مطابق شہری موجودہ موسم میں بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں تاکہ گرمی نہ لگے۔

خواتین، بچے اور بزرگ افراد خاص طور پر اپنی صحت کا خیال رکھیں اور باہر جانے سے قبل سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

کراچی میں آئندہ آنے والے مہینوں میں ہیٹ اسٹروک کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top