تازہ ترین
کراچی میں گرمی کی لہر مزید ایک دن جاری رہے گی

کراچی میں گرمی کی لہر مزید ایک دن جاری رہے گی

کراچی:(09 اکتوبر 2018) تھرپارکر پر ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر آج (منگل) تک مزید ایک دن جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو گرمی کی شدت میں کچھ حدتک کمی آگئی اور پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا.

گرم اور خشک موسم کے دوران دن کے وقت معمولی حدت رہی، گرمی کی موجودہ لہر کے دوران پیر کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوائیں بند نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے درجہ حرارت معمولی متوازن رہا. صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق تھرپارکر میں موجود ہوا کے دباؤ کی شدت میں بتدریج کمی آرہی ہے جس کی وجہ سے گرمی کی 3 روز سے جاری لہر کا آج (منگل) کو خاتمہ ہونے کا امکان ہے جبکہ بدھ سے درجہ حرارت دوبارہ معمول پر آنے کا امکان ہے اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صبح کی چہل قدمی، صحت مند زندگی کا راز

سیب کھائیں اور بڑھاپے سے دور رہیں

Comments are closed.

Scroll To Top