تازہ ترین
کراچی میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزم گرفتار

کراچی:(13 جون 2018) کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کے مطابق گرفتار ملزمان نقب زنی کی واردات میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ سے پولیس نے موٹر سائیکل چور کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے اسلحہ اور کلفٹن سے چرائی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 8 افراد گرفتار

کراچی: اے سی ایل سی کی ناظم آباد میں کارروائی، 2 ملزم گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top