تازہ ترین
کراچی میں پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائی، گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

کراچی:(01 مئی 2018) کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے گینگ وار بلال گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم اعجاز احمد اورفضل عرف ڈاڈا سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ دنوں پاک کالونی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن،4 ملزمان گرفتار

نوشہرہ میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top