تازہ ترین
کراچی میں پولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار

کراچی:(12 اکتوبر 2018) کراچی میں پولیس نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہرہ نور جہاں پر پولین نے مقابلے کے بعد چار ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق گرفتارملزمان میں وہاب، شہروز عرف جادو، شاہ رخ اور تیمورشامل ہیں۔ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول، 3 موبائل فونز اور سرکاری گاڑی برآمد ہوئی ہے۔سرکاری گاڑی عزیزبھٹی تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتارملزمان نارتھ ناظم آباد میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔شہری کی جانب سے مددگار 15 پر اطلاع دی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔گرفتارملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیےگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی:کلفٹن میں پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو ہلاک

کراچی: رینجرز کی سرجانی ٹاؤن میں کارروائی، 2 ڈکیت گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top