تازہ ترین
کراچی میں ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کے انعقاد کا اعلان

کراچی میں ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کے انعقاد کا اعلان

کراچی (6 نومبر 2017) کراچی میں آئندہ ماہ انٹرنیشنل فیڈریشن سیریز ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان سینئرز ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد رحمانی کے مطابق آئی ٹی ایف کیٹیگری فور ورلڈ رینکنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 4 دسمبر سے کراچی جیمخانہ کے ہارڈ کورٹ میں کھیلی جائے گی جس میں بھارت، چین، ملائیشیا، برازیل، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے سینئر ٹینس کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

خالد رحمانی نے بتایا کہ اس انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی شرکت کو یقینی بنائیں گے کیونکہ میزبان ملک ہونے کی حیثیت سے ہمارا حق ہے کہ ہم میزبان ملک کے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع فراہم کریں۔ سیکریٹری سینئرز ٹینس ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ایونٹ میں اپنی انٹری کنفرم کرنے کی آخری تاریخ 14 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

چیمپئن شپ میں 35 پلس، 45 پلس، 55 پلس اور 60 پلس میں سنگلز اور ڈبلز کے ایونٹ شامل ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے قوانین کے تحت ایک سینئر کھلاڑی ایک دن میں 1 سنگلز اور 2 ڈبلز میں ہی شرکت کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

سنگاپور ٹینس ٹورنامنٹ: ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی اور فرانس کی کیرولین گارسیا کامیاب

اے ٹی پی ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ جاری

Comments are closed.

Scroll To Top