تازہ ترین
کراچی میں فرنچ فرائز کا پیزا، عوام میں ہوا مقبول

کراچی میں فرنچ فرائز کا پیزا، عوام میں ہوا مقبول

کراچی: (20 فروری 2018) گرما گرم فرنچ فرائز ہو یا پیزا، ان کی کیا ہی بات ہے لیکن اگر یہ دونوں ایک ہی اسنیک کی صورت میں پیش کیے جائیں تو اس کامزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

اس نئی جدت کے موجد سہیل کھانے پینے کےشوقین اور کھانا پکانے کے فن سے خوب واقف ہیں، اسی لئے نوجوانوں کے پسندیدہ فرنچ فرائز کو نت نئے انداز سےبناتے ہیں، یہ فرنچ فرائز کو پیزا کی صورت میں پیش کرتے ہیں ،جسے نام دیا گیا ہے فرائز پیزا کا جس کا ذائقہ نوجوانوں کواتنا بھایاہے کہ شام ڈھلتے ہی ان کی دوکان پرایک رش سالگ جاتا ہے۔

چیز پوٹاٹو بالز ہو، میکرونی پیزا ہو یا پھر کرل چپیس ان تمام ہی وارئٹیز اور فلیورز کو سہیل اپنے کسٹمرز کو متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ آلو نوجوانوں کی پسندیدہ ترین غذا ہے اور اگر اس میں ذائقے کا تڑکا لگ جائے تو انہیں اور بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں:بیکنگ اور تیل بنانے والی فیکٹریاں سیل کردی گئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چورن کی تیاری ،فروخت پر پابندی لگا دی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top