تازہ ترین
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، سانحہ 12 مئی کے 2 ملزموں سمیت 3 گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، سانحہ 12 مئی کے 2 ملزموں سمیت 3 گرفتار

اسلام آباد:(12 ستمبر 2017) سی ٹی ڈی پولیس نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ بارہ مئی کے ملزم محمد خالد عرف چنگیزی کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے، اس دوران خالد عرف چنگیزی اور لطیف کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان کے قبضے سے تین پستول برآمد کی گئیں ہیں۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نے 12 مئی کو مخالف جماعت کی ریلی پر فائرنگ کی تھی ، اسکے علاوہ ملزمان گاڑیوں اوردکانوں کو آگ لگانے میں بھی ملوث رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے دوسری کارروائی میں م اسد جسکانی نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم متعددقتل کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، دیگر کارروائیوں میں متعدد گرفتار

کراچی :جہانگیر آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ،دو اہلکارزخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top