تازہ ترین
کراچی میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی میں سی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی:(10 فروری 2019)شہر قائد میں اٹھاون گھنٹے بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن کھول دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے سی این جی اسٹیشنز اٹھاون گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح کھل گئے،سسٹم میں پریشر کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات دس بجے سے اگلے چونتیس گھنٹوں کے لئے بند کئے گئے تھے۔

تاہم گذشتہ روز بھی پریشر میں بہتری نہ ہونے کے باعث سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے دورانیئے میں مزید چوبیس گھنٹوں کا اضافہ کیا گیا
تھا۔

سی این جی کھلنے سے اسٹیشن کے باہر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top