تازہ ترین
کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی، گورنر سندھ عمران اسماعیل

کراچی:(06 اکتوبر 2018) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی۔ 16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کراچی چیمبر آف کامرس آمد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج صدر کراچی آئے ہیں ان کو چھوڑ کر کراچی چیمبر آیا ہوں، سالڈ ویسٹ کا نظام کے ایم سی کے پاس ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی نہیں کہ ایف آئی اے کسی کو ہراساں کرے، سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین جلد چلے گی شیخ رشید نے ملاقات میں بتایا۔ ’16 اکتوبر کو وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں اعلان کریں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کیلئے ٹینڈر کر دیے ہیں یہ مسئلہ بھی جلد حل ہوگا، تجارتی مراکز میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات کر رہے ہیں، ناردرن بائی پاس کا ٹینڈر کر دیا ہے، ڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کلیم امام بھی تاجروں کے مسائل حل کریں گے، ہماری پالیسی نہیں ایمنسٹی اسکیم حاصل کرنے والوں کو ہراساں کریں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

کراچی: 100 انڈیکس میں 860 پوائنٹس کی کمی، اسٹاک مارکیٹ 2 ماہ کی کم ترین سطح پر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top