تازہ ترین
کراچی میں جاری ہیٹ ویو ختم، سمندری ہوائیں چلنا شروع

کراچی میں جاری ہیٹ ویو ختم، سمندری ہوائیں چلنا شروع

کراچی:(26 مئی 2018) کراچی میں جاری ہیٹ ویو ختم ہوگیا لیکن گرمی کی شدت اب بھی برقرار ہے۔ جبکہ سمندر ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اہلیان کراچی کو اچھی خبر دیتے ہوئے کہا کہ آج گرمی کا پارہ دو سے چار ڈگری گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کراچی میں آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کا زور ٹوٹنے کے بعد شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔ جبکہ آئندہ پیر سے ایک بار پھر ہیٹ ویو کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں آج ذیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 43 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

Comments are closed.

Scroll To Top