تازہ ترین
کراچی: منی بجٹ میں ٹیکسوں کا بم نہیں گرنے والا، اسد عمر

کراچی: منی بجٹ میں ٹیکسوں کا بم نہیں گرنے والا، اسد عمر

کراچی:(12 جنوری 2019) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کاروبار میں آسانی کیساتھ ٹیکس ادائیگی میں بھی آسانی ہونی چاہیے۔ منی بجٹ میں ٹیکسوں کا بم نہیں گرنے والا۔

ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ہمیں ایسا ٹیکس نظام چایئے جس سے پریشانی کم ہو۔ کاروبارمیں آسانی کیساتھ ٹیکس ادائیگی میں بھی آسانی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی پارٹی نے مینو فیسٹو میں کاروبار آسان کرنے کا پلان دیا تھا۔ ہم دو سال میں کاروبار آسان کرنے کو مزید بہتر کردیں گے۔ بیروکریٹ فیصلے کرنے سے سب نیب سے ڈرتے ہیں۔ میں نے کہا ہے خوف زدہ نہ ہوں میرے کندھے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہر کوئی کہ رہا ہے منی بجٹ ایک بم گرانے کیلئے لایا جارہاہے مگر ایسا نہیں ہے ، منی بجٹ سرمایہ کاری اور کاروبار بڑھانے کیلئے لایا جارہاہے۔ اس میں بلوچستان کو خصوصی طور ہر فوکس کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نیشنل فنانشل انکلوژن کیلئے وزیر اعظم سے بھی بات ہوئی ہے۔ ٹیکس اصلاحات کاروبار دوست ہوگا۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top