تازہ ترین
کراچی: لیاری میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا

کراچی: لیاری میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا

کراچی:(08 نومبر 2018) کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کی لاپرواہی کے بعد لیاری میں مخدوش عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح چھ بجے لیاری کے علاقے شاہ ولی اللہ روڈ پر واقع چھ منزلہ عمارت کا ایک کمرہ زمین بوس ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سال قبل لیاری میں اسی طرح کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ عمارت سے 19 اکتوبر کو بالکونی کا بڑا حصہ گرنے سے چار سالہ فرحان جاں بحق ہو گیا تھا۔ جس کے بعد بچے کے اہلخانہ نے شکایت ایس بی سی اے اور متعلقہ تھانے کو جمع کرائی تھی تاہم ایس بی سی اے اور پولیس افسران نے عماعت کے مالک یاسمین سے مبینہ رقم لے کر معاملہ دبا دیا تھا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں 34 سے زائد مخدوش قرار دی گئی عمارتیں موجود ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اپراورکزئی:چھت منہدم ہونے سے دو بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

ملتان: غلہ منڈی میں مکان کی چھت منہدم، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top