تازہ ترین
کراچی: لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

کراچی: لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

کراچی: (13 مارچ 2018) لیاری میں رینجرز پر حملے میں ایک اہلکار شہید، جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بغدادی کے علی محمد محلہ میں کمیلہ اسٹاف کے قریب پیش آیا۔ حملے کے وقت رینجرز کے اہلکار گشت کرنے والی گاڑی میں چھاپہ مار کارروائی کیلئے موجود تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں رینجرز کے 50 ونگ کے 4 جوان فواد حسین، محمد بوٹا، سیف اللہ اور عبدالرب شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر رینجرز کا ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

کراچی:رینجرز کی سپر مارکیٹ میں کارروائی،2 ملزمان گرفتار

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top