تازہ ترین
کراچی: لیاری میں رینجرز موبائل پر حملہ، رینجرز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی: لیاری میں رینجرز موبائل پر حملہ، رینجرز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی : (14 مارچ 2018) کراچی کے علاقے لیاری ذکری پاڑہ میں غفار ذکری کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔گزشتہ شام ہونیوالے حملے میں رینجرز کا ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

لیاری کےعلاقہ علی محمد محلہ چھپےہوئےدہشت گردوں نے گشت پرمامور رینجرز موبائل پر دستی بم سےحملہ اور خودکارہتھیاروں سےفائرنگ کی ۔ حملےمیں رینجرز اہلکار فداحسین شہیدجبکہ چار اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔ رینجرزکی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد موقع پرہی مارا گیا تھا۔

واقعےکی اطلاع ملتےہی پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نےعلاقےکوگھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔ترجمان رینجرزکےمطابق آپریشن کےدوران چھپے ہوئے دہشت گردوں نے خودکار ہتھیاروں سےفائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں چاردہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کےقبضےسے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔ مارےگئےدہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں شناخت کاعمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

رینجرز کی سعید آباد میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top