تازہ ترین
کراچی: لیاری میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، متعدد زیرحراست

کراچی: لیاری میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، متعدد زیرحراست

کراچی: (14 مارچ 2018) لیاری میں دوسرے روز بھی رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز نے لیاری کی 20 سے زائد گلیاں سیل کردیں۔ سرچ آپریشن کے دورن گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں گذشتہ روز رینجرز اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

جس کے بعد آج دوسرے روز بھی علاقے میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ادھر ڈی جی رینجرز سندھ نے بھی لیاری پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان زمین پر قبضے سمیت گٹکے کی فروخت میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی اورنگی کے مطابق ملزمان میں طارق، علی، گلزار، جنید اور کامران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: لیاری میں رینجرز موبائل پر حملہ، رینجرز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی: لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top