تازہ ترین
کراچی لٹریچر فیسٹیول کا نواں ایڈیشن اختتام پذیر

کراچی لٹریچر فیسٹیول کا نواں ایڈیشن اختتام پذیر

کراچی: (12 فروری 2018) علم کی شمع کو روشن کرتا نواں لٹریچر فیسٹول ختم ہوگیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے 235 سے زائد علم ادب کے ماہرین کا نواں لیٹریچر فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ تین دن جاری رہنے والے فیسٹول میں مختلف کتابوں کی رونمائی، اردو مشاعرے، فکر و فلسفے، ہنسی اور مسکراہٹوں پر مبنی سیشنز میلے کی زینت بنے رہے۔ادبی میلے میں کتب بینی کا شوق رکھنے کتابوں کے اسٹالز پر پروانہ وار نظر آئے۔ ستر سے زائد سیشن مرتب کیے گئے جن میں ادب و ثقافت، تعلیمی تجربات تحقیق اور مقالوں کے تجربات بھی شیئر کیے جاتے رہے۔جبکہ ادب کے ساتھ فنون لطیفہ میں میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد بھی ہوا۔

ادب سے لگاؤ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ میلہ ان کیلئے زندگی کی افرتفری میں تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top