تازہ ترین
کراچی: لاپتہ بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی: لاپتہ بچہ گھر پہنچ گیا

کراچی: (13 جنوری2018) کراچی برنس روڈ سے لاپتہ ہونیوالا10سالہ بچہ گھر پہنچ گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق دس سالہ عثمان گذشتہ روز صبح کے وقت مدرسہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا۔ دن بھر گھر نہ پہنچنے پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے رات بھر احتجاج بھی کیا تھا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے لئے پلے کا بٹن دبائیں۔

رات گئے بچے کی گمشدگی کا آرام باغ تھانے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔بچے کے مطابق ایک نا معلوم شخص پیدل باتیں کرتے ہوئے گھر سے دور لے گیا تھا اور صبح کے وقت گھر کے قریب چھوڑ گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔

:یہ بھی پڑھئیے

گوجرانوالہ: بورڈ آفس کو بم سے اڑانے کی دھمکی

خانیوال: زمیندار کا دو لڑکیوں پر بہیمانہ تشدد

 

Comments are closed.

Scroll To Top