تازہ ترین
کراچی: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والے چھ افراد دوران علاج دم توڑ گئے

کراچی: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والے چھ افراد دوران علاج دم توڑ گئے

کراچی:(14 نومبر 2018) لانڈھی منزل پمپ کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والے چھ افراد دوران علاج دم توڑگئے۔ سات زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں سات افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو حکام نے جھلسے ہوئے زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس روڈ میں منتقل کیا تھا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 6 افراد دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں عمران، عامر، خالد، عنایت اللہ، شادمان اور سلیم ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک تھی۔ واضح رہے کہ فیکٹری میں آج صبح بوائلر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اوکاڑہ: اسکول کی کینٹین میں آگ لگ گئی، 2 افراد زخمی

مری: ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک، گاڑی بےقابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ گئی

Comments are closed.

Scroll To Top