تازہ ترین
کراچی سے گرفتار دہشتگرد کے داعش سے روابط کا انکشاف

کراچی سے گرفتار دہشتگرد کے داعش سے روابط کا انکشاف

کراچی: (13 مارچ 2018) داعش کے دہشتگرد عمران عرف سیف الاسلام کے ہلاک دہشتگرد علی طارق سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے گرفتار داعش کے دہشتگرد عمران عرف سیف الاسلام سے تفتیش جاری ہے جس دوران اس کے گذشتہ سال 14 اپریل کو ہلاک دہشتگرد علی طارق سمیت داعش کے دیگر دہشتگردوں سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران عرف سیف الاسلام کے اپنے قریبی ساتھی خلیل الرحمان کو ایف آئی اے نے گذشتہ برس ستمبر میں گرفتار کیا۔ عمران کو خلیل الرحمان کے ساتھ شام بھی جانا تھا تاہم خلیل الرحمان کی گرفتاری کے بعد عمران ژوب فرار ہوگیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران عرف سیف الاسلام گرفتاری سے چند روز قبل کراچی واپس آیا تھا۔ واپسی پر عمران نے اپنا موبائل فون آن کیا تھا تاہم موبائل فون لوکیشن سے اسے شیریں جناح کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان: مال بردار گاڑیوں سے سامان چوری کرنیوالے گروہ کا انکشاف

سندھ اسمبلی میں تاریخ کی بڑی کرپشن سامنے آگئی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top