تازہ ترین
کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی مہمند کا دہشتگرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی مہمند کا دہشتگرد گرفتار

کراچی:(15 نومبر 2018) سی ٹی ڈی سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی مہمند کا دہشتگرد فضل قادر عرف سیلاب کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار دہشتگرد فضل قادر سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی مہمند کے دہشتگرد فضل قادر عرف سیلاب کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق عبدالولی گروپ سے تھا۔ ملزم سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔ ملزم آپریشن شروع ہونے کے بعد بیوی بچوں سمیت کراچی روپوش ہوگیا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے شناخت چُھپانے کیلئے شناختی کارڈ پرولدیت میں اپنے چچا کا نام ظاہر کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top