تازہ ترین
کراچی: سی این جی اسٹیشنز کل سے کھلنے کا امکان

کراچی: سی این جی اسٹیشنز کل سے کھلنے کا امکان

کراچی: (14 دسمبر 2018) سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو روز تک گیس پریشر میں بہتری کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہوئی ہے اور دو دن تک گیس پریشر بہتر ہوجائے گا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان کا کہنا ہےکہ سی این جی کھولنے کے صحیح وقت کا تعین گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔

دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ گیس کل دوپہر تک کھل سکتی ہے تاہم گیس پریشر کی صورتحال دیکھتے ہوئے سی این جی کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پیٹرول بحران کے باعث ملک بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top