تازہ ترین
کراچی : سچل کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈکیت مارا گیا

کراچی : سچل کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈکیت مارا گیا

کراچی (02دسمبر، 2018) کراچی میں سچل کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا جبکہ اس کاساتھی فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ملیرکےمطابق سچل میں پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والا ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔ ہلاک ملزم سعیدو چرسی عرف چرسی کئی سنگین مقدمات میں انسدادِدہشتگردی کی عدالتوں کو مطلوب تھا۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہلاک ملزم ڈکیتی، راہزنی، قتل، اقدامِ قتل اور پولیس سے مقابلے جیسے سنگین جرائم کے مرتکب تھا۔ ہلاک ملزم پر دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات فیروزآباد سمیت شہرکے مختلف تھانوں میں درج ہیں ۔

ایس ایس پی سید عرفان علی بہادر نے آگاہ کیا ہلاک ملزم گروہ کا سر براہ تھا اور وارداتوں کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیئے افغانستان فرار ہو جاتا تھا۔

اس کے علاوہ گلبرگ سے دو ڈکیت اور ایک موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان میں ارسلان، عرفان اور حمزہ شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top