تازہ ترین
کراچی: سولجر بازار میں کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام

کراچی: سولجر بازار میں کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام

کراچی: (12 کراچی 2018) کراچی میں سولجر بازار تھانے کی حدود میں بچی کے اغوا اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔پولیس نےدو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں کم سن بچی کے مبینہ اغوا اور اجتمائی زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کے والد کے مطابق آٹھ سالہ بیٹی گھر کے باہر اپنی سہیلی کے ساتھ کھیل رہی تھی، جب بچی کو اغوا کیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع بچی کی سہیلی نے دی ۔بچی کے والد نے سولجر بازار تھانے میں واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ جس کے بعد پولیس نے دو متشبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے والدین ایف آئی آر درج کرانے پر دھمکیاں دے رہے ہیں، حکومت اور آئی جی سندھ نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیے

نارووال:بچی زیادتی کے بعد قتل،جہلم میں باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

کراچی: پی آئی بی پولیس کی کارروائی 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top