تازہ ترین
کراچی: سندھ گیمز کے مقابلوں کا آغاز

کراچی: سندھ گیمز کے مقابلوں کا آغاز

کراچی(19اپریل، 2018)کراچی میں تاریخ کے مہنگے ترین سندھ گیمز کے مقابلوں کا آغاز ہوگیاہے۔

سندھ گیمز کراچی کے نیشنل اسپورٹس سینٹرمیں ہورہے ہیں۔ شدید گرمی میں کھلاڑی سہولیات سے محروم ہیں مگر اس کے باوجود وہ ایک دوسرے پر بازی لے جانے کی تگ ودو کرتے نظر آرہے ہیں۔آج ہونے والے مقابلوں میں 200 میٹرز ریس میں کراچی کے معید بلوچ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔کھلاڑی نے مقررہ فاصلہ 21 اعشاریہ 96 سیکنڈ میں طے کیا۔ اس سے پہلے ریکارڈ 22 اعشاریہ 50 سیکنڈ کا تھا۔

کراچی میں شدید گرمی ہے لیکن کھلاڑیو ں کے لئے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں، ٹھنڈا پانی بھی میسر نہیں ،کھلاڑی اس صورتحال میں کافی پریشان ہیں ،جبکہ حکام نے 15 ہزار کا چیک باؤنس ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

مشتاق احمد کے سری لنکا کے اسپن بالنگ کوچ بننے کاامکان

فہیم اشرف نے کاؤنٹی کی آفر ٹکھرادی

Comments are closed.

Scroll To Top