تازہ ترین
کراچی سمیت سندھ بھر 6 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر 6 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھل گئے

کراچی:(15 دسمبر 2018) گیس کا بحران حل ہوگیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں 6 روز سے بند سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے ہیں جس کے بعد اسٹیشنز پر گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کہا تھا کہ آج رات 8 بجے سے سی این جی سیکٹر کو گیس بحال کر دی جائے گی۔ سندھ کی صنعتوں میں گیس کی کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک بھر میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس کے بعد انڈسٹریل سیکٹر اور ایکسپورٹ سیکٹر ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سوئی سدرن کےساتھ لوڈ مینجمنٹ پر نظر رکھیں گے۔ سی این جی سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور اس گیس بند کم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر پیٹرولیم کا سندھ بھر میں آج رات 8 بجے سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان

 

Comments are closed.

Scroll To Top