تازہ ترین
کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی: (11 جنوری 2019) کراچی میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے سر پر زخم کے نشانات بھی موجود ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق سسرالیوں نے تیس سالہ روبینہ کو گلہ دبا کر قتل کیا۔ مقتولہ کی دیورانی نے اعترف کیا کہ روبینہ کو اُسنے گلہ دبا کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی قاتلہ کو گرفتار کرلیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top