تازہ ترین
کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار

کراچی:(12 دسمبر 2018) سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان بر آمد کیا گیا۔

شہرِ قائد میں جرائم کے خاتمے کیلئے رینجرز کی کام یاب کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں سے مزید بارہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عزیز آباد سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان بھی شامل ہیں جو سائبر کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ چاکیواڑہ اور کھارادر سے لیاری گینگ وار کے 2 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔

ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ، فاروق مایا گروپ اور غفاز ذکری گروپ سے ہے، ملزمان بھتہ اور متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ نبی بخش اور ملیر کالونی کے علاقوں سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز کے مطابق نبی بخش کے علاقے سے ملزم عبد المتین کو گرفتار کیا گیا، ملزم اسلحے کی غیر قانونی ترسیل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلہ گروپ کا کارندہ گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top