تازہ ترین
کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

کراچی:(18 ستمبر 2018) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے گلشن معمار کے علاقے سے تین ملزمان زین، محمد اسلام اور آصف کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے دوسری کارروائی محمود آباد اور جمشید کواٹر کے علاقوں میں کرتے ہوئے دو ملزمان شہروز شاہد عرف کالا اور فیضان عرف چوہا کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: اے این ایف کی کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

کراچی: مومن آباد پولیس کی کارروائی، 11 منشیات فروش گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top