تازہ ترین
کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

کراچی: (22 مارچ 2018) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے نیو کراچی، کلفٹن، ڈاکس اور ناظم آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد عنایت اللہ بروہی عرف عینی کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔جبکہ کلفٹن اور ڈاکس کے علاقے سے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث فدا اللہ اور محمد علیکو کو گرفتار کیا۔

اس کے علاوہ ناظم آباد اور نیوکراچی کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تنویر مسیح، پالوس، علی محمد اور سمیع اللہ عرف سمیع کو گرفتار کیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ جبکہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کار پر فائرنگ، ایک جاں بحق، 2 زخمی

دوسری جانب کراچی میں سچل تھانے کی حدود میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس ملیر عدیل چانڈیو کے مطابق نیو رضویہ سے تین افراد گھر سے نکلے اور نیورضویہ سوسائٹی سے کچھ فاصلے پر گاڑی پارک کی جس کے بعد موٹرسائیکل سوار دو ملزمان  نے گاڑی کو روک کرکےفائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امیرعلی نامی شخص جاں بحق، جبکہ دو سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: لیاری میں رینجرز موبائل پر حملہ، رینجرز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی: لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

کراچی: لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top