تازہ ترین
کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 ملزمان گرفتار

کراچی: (17 نومبر 2017) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں پاپوش نگر، گلبرگ اور جیکسن سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گلشن معمار اور ڈاکس کے علاقوں سے 3 ملزمان کو پکڑا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 12 ملزمان گرفتار

کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

 

Comments are closed.

Scroll To Top